Live Updates

مریم نواز کی جناح اسپتال آمد پر بد نظمی

دھکم پیل کے دوران سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کے سر پر کیمرا لگ گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 23 فروری 2019 14:37

مریم نواز کی جناح اسپتال آمد پر بد نظمی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 فروری2019ء) آج سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی والد کی عیادت کے لیے جناح استال آمد ہوئی تاہم اس موقع پر سیکورٹی گارڈ اور کارکنان میں دھکم پیل معمول بن گئی لیکن آج اس دھکم پیل کا شکار خود مریم نواز ہوں گئیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مریم نواز شریف کی جناح اسپتال آمد پر جناح اسپتال کے داخلی دروازے پر سیکورٹی گارڈ کا کیمرا مین کو دھکا لگا۔

دھکے کے دوران کیمرا مریم نواز کے سر پر لگ گیا۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ میرے سر پر زور دار کیمرہ لگا ہے۔اس سے قبل بھی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ دو روز قبل مسلم لیگ نواز کی رہنما مریم نواز کی جناح اسپتال آمد کے موقع پر مریم نواز کے سامنے ان کے سیکیورٹی اہلکاروں نے خاتون کو دھکے دے کر لفٹ سے نکال دیا۔

(جاری ہے)

مریم نواز جب اسپتال پہنچیں تو ان کے گارڈز کی جانب سے جناح اسپتال میں موجود مریضوں کے لواحقین سے بدتمیزی کی گئی ۔

اس موقع پر مریم نواز کو لفٹ میں جگہ دلوانے کے لیے وہاں پہلے سے موجود افراد کو لفٹ سے باہر نکال دیا گیا یہاں تک کہ لفٹ میں موجود ایک خاتون کو دھکے دے کر باہر نکال دیا گیا جبکہ مریم نواز یہ تمام مناظر دیکھتی رہیں اور انکی جانب سے گارڈز کو کسی قسم کی کوئی ہدایت نہیں کی گئی۔جب کہ نواز شریف کے سرکاری اسپتالوں میں اینجو گرافی کرانے سے انکار پر مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نواز شریف کی جانب سے سرکاری اسپتالوں میں انجیوگرافی کرانے سے انکار کی تردید کی ہے۔

مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ نواز شریف کی انجیو گرافی کی اب تک اجازت نہ دینا مجرمانہ فعل ہے،نواز شریف انجیو گرافی کرانے پر آمادہ ہیں, ان کے انکار کی بات درست نہیں ،محمد نواز شریف کی صحت اور زندگی کو خطرے میں ڈالنے کی ذمہ دارعمران نیازی اور ان کی کم ظرف حکومت ہوگی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف صاحب کو جناح ہسپتال میں آٹھ دن ہوگئے ہیں جہاں عارضہ قلب کے علاج کی کوئی سہولت میسر نہیں۔ انہوں نے کہاکہ آخری میڈیکل رپورٹ میں انہیں ایسی علاج گاہ میں رکھنا تجویز کیا گیا جہاں عارضہ قلب کے علاج کی تمام مطلوبہ سہولیات فراہم ہوں۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف کو جس طرح کی ہاسپٹل کنڈیشنز میں رکھا گیا ہے وہ ان کی صحت کیلئے مضر ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات