بھارت کا مدرسے کو جیش محمد کا ہیڈ کوارٹر قرار دینا حقائق کے منافی ہے،فواد چوہدری

پنجاب حکومت میڈیاکے نمائندوں کومدرسے میں لے کرجائے گی، میڈیا نمائندگان خود حقائق کا مشاہدہ کر سکیں گے ،ٹوئٹر بیان

ہفتہ 23 فروری 2019 21:12

بھارت کا مدرسے کو جیش محمد کا ہیڈ کوارٹر قرار دینا حقائق کے منافی ہے،فواد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مدرسے کو جیش محمد کا ہیڈ کوارٹر قرار دینا حقائق کے منافی ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پرمکمل عملدرآمدکافیصلہ ہوا۔چوہدری فواد نے کہا کہ بہاولپورمیں ایک مدرسے کاانتظام پنجاب حکومت کے حوالے کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

وزیراطلاعات نے کہاکہ بھارت کامدرسے کوجیش محمدکاہیڈکوارٹرقراردیناحقائق کے منافی ہے۔چوہدری فواد نے کہ اکہ پنجاب حکومت میڈیاکے نمائندوں کومدرسے میں لے کرجائے گی میڈیانمائندگان خودحقائق کامشاہدہ کرسکیں گے مدرسے میں700کے قریب طالبعلم زیرتعلیم ہیں تمام جماعتوں کے اتفاق رائے سے نیشنل ایکشن پلان پرعملدرا?مدجاری ہے۔ مدرسے کاکشمیرمیں ہونے والی کارروائیوں سے کوئی تعلق نہیں۔