کوئٹہ ، فورسز موجودہ صورت حال میں کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں، میر ضیاء اللہ لانگو

جمعرات 28 فروری 2019 22:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2019ء) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہاتھوں میں ہیں فورسز موجودہ صورت حال میں کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں امن وامان کے حوالے سے اجلاس طلب کر لیا ہم خطے میں امن و ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں اگر بھارت نے دوبارہ کوئی غلطی کی تو بھر پور جواب دیا جائے گا پشاورہائی کورٹ کے جسٹس پر حملے کی مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اور دنیا کا کوئی بھی طاقت پاکستان کا مقابلہ نہیں کر سکتا بھارت خطے میں امن کیلئے اپنا کردار ادا کرے جنگ وجدل سے مسائل حل نہیں ہونگے تمام مسائل کا حل مذاکرات کے زریعے ممکن ہے کیونکہ اس وقت جنوبی ایشیاء میں معاشی جنگ کی ضرورت ہے کیونکہ اس خطے میں رہنے والے عوام غربت جیسے مسائل سے دوچار ہے انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اگرکوئی بھی حالات پیدا ہوئے تو ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہاتھوں میں ہیں فورسز موجودہ صورت حال میں کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں امن وامان کے حوالے سے اجلاس طلب کر لیا ہم خطے میں امن و ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں اگر بھارت نے دوبارہ کوئی غلطی کی تو بھر پور جواب دیا جائے گا پشاورہائی کورٹ کے جسٹس پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔