Live Updates

شعبہ صحت کے تمام نجی سٹیک ہولڈرز نے محکمہ صحت پنجاب کیساتھ ہنگامی حالات میں مکمل تعاون کا اعلان کر دیا

ملک کے دفاع اور سا لمیت کی خاطر پوری قوم کی نگاہیں وزیراعظم عمران خان پر ہیں،ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے نجی شعبے کی محکمہ صحت پنجاب کو مکمل تعاون کی یقین دہانی انتہائی خوش آئند ہے‘وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد

جمعہ 1 مارچ 2019 17:21

شعبہ صحت کے تمام نجی سٹیک ہولڈرز نے محکمہ صحت پنجاب کیساتھ ہنگامی حالات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2019ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت سیکرٹری سپیشلائیزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب کے دفترمیں ہنگامی اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں شعبہ صحت کے تمام نجی سٹیک ہولڈرز نے وزیرصحت پنجاب کے ساتھ ہنگامی حالات میں مکمل تعاون کا اعلان کر دیا۔ ایدھی ایمبولینس سروس نے بھی اجلاس میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے 150ایمبولینسز محکمہ صحت کے حوالے کرنے کا اعلان کر دیا۔

اجلاس میں پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن، نجی میڈیکل کالجز کے سی ای اوز ، نجی ہسپتالوں کے مالکان ، فارمیسی چینزکے مالکان ، ایدھی و دیگر اہم سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اجلاس میں سیکرٹری سپیشلائیزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب ثاقب ظفرسمیت دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ ملک کے دفاع اور سا لمیت کی خاطر پوری قوم کی نگاہیں وزیراعظم عمران خان پر ہیں۔

ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے نجی شعبے کی محکمہ صحت پنجاب کو مکمل تعاون کی یقین دہانی انتہائی خوش آئند ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے تمام ہسپتال الرٹ ہیں۔ تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں اضافی ڈاکٹرز، سینئر طبی ماہرین، خون کے عطیات اور جان بچانے والی ادویات کو ہنگامی بنیادوںپر مختص کردیاگیاہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات