کوکاکولا فوڈ اینڈ میوزک فیسٹول عوامی توجہ کا مرکز بن گیا

علی عظمت، اسٹیریونیشن و دیگر گلوکاروں کی لائیو پرفارمنس، زہالے سرحدی، منال خان، ازیکا دانیال و دیگر کی شرکت

جمعہ 1 مارچ 2019 17:26

کوکاکولا فوڈ اینڈ میوزک فیسٹول عوامی توجہ کا مرکز بن گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2019ء) کوکاکولا فوڈ اینڈ میوزک فیسٹول عوامی توجہ کا مرکز بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق بیچ پارک کلفٹن میں منعقدہ 3 روزہ کوک نیٹ میں 62 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی اور دیسی، کانٹیننٹل، ایشین، چائنیز، جاپانی، تھائی، ترکش ، لبنانیز فوڈ ڈشز اور میوزک سے لطف اندوز ہوئے۔ ممتاز گلوکاروں میں علی عظمت، اسٹیریونیشن، عاصم اظہر، بلال خان، عائمہ بیگ، قدرم، ریکل ویکاجی، نتاشہ بیگ، علی طارق اور سائونڈ آف کولاچی کی لائیوپرفارمنس نے سماء باندھ دیا۔

بچوں نے میوزک پر بھرپور ہلہ گلہ کیا۔

(جاری ہے)

نوجوانوں نے بھنگڑے ڈالے، ڈانس کیا۔ میگا ایونٹ کراچی کا تاریخی فیسٹول بن گیا۔ کوک فیسٹ میں فنکاروں، ماڈلز، تاجر، صنعتکاروں اور عمائدین شہر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جن میں زالے سرحدی، عائشہ طور، منال خان، ازیکا دانیال، شفقت خان، حانیہ خان، انمول بلوچ، دانیال افضل خان، حاجرہ یامین، کنزہ پٹیل، شان بیگ، فارس، خالد، حماد، عباد گرین لینڈ و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر کوکاکولا پاکستان اور افغانستان ریجن کے جنرل مینیجر رضوان یو خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی مفقود دوشنیوں کی بحالی کیلئے مختلف میگا ایونٹس کے انعقاد کو مزید وسعت دیں گے۔

متعلقہ عنوان :