خیرپور کے قریب گمبٹ بائے پاس پر مسلح ملزم کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

جمعہ 1 مارچ 2019 19:39

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2019ء) خیرپور کے قریب گمبٹ بائے پاس پر مسلح شخص کی فائرنگ ایک مسافر قتل کوچ کنڈکٹرسمیت دو افراد زخمی اسپتال داخل تفصیلات کے مطابق خیرپور کے تھانہ گمبٹ کی حدود قومی شاہراہ پر گمبٹ بائے پاس کے مقام پر ایک نامعلوم مسلح شخص نے فائرنگ کرکے فضل محمد ولد محمد علی رتڑکو قتل کردیا فائرنگ کی زد میں مسافر کوچ کو کنڈکٹرمحمد عمیراورمحمد زاہد بھی زخمی ہو گئے مسلح شخص موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں اور نعش کو گمبٹ اسپتال منتقل کیا پولیس کے مطابق مسلح شحص کراچی سے پنجاب جانے والی منٹھار مسافر کوچ میں سفر کررہا تھا اس نے موقع دیکھ کر اچانک فائرنگ کرکے ایک مسافر کو قتل اور دو کو زخمی کرکے فرار ہو گیا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگ رہا ہے تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے آخری اطلاعات تک واقعہ کا مقدمہ درج نا ہو سکا تھا