خالق نگر،لیسکوحکام نے رہائشی آبادیوں کے ٹرانسفارمر زپر صنعتوں کا لوڈ ڈ ال دیا، صارفین سخت مشکلات کا شکار

اتوار 3 مارچ 2019 13:30

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2019ء) لیسکوحکام نے رہائشی آبادیوں کے ٹرانسفارمر زپر صنعتوں کا لوڈ ڈ ال دیا، صارفین سخت مشکلات کا شکار ،تفصیلات کے مطابق لیسکو سب ڈویژن کاہنہ کے ایس ڈی او قربان علی کی سربراہی میں رہائشی آبادیوں کے ٹرانسفارمر زپر صنعتوں کا لوڈ بھی ڈ ال دیا گیا جس سے آئے روز ٹرانسفارمر زکا جلنا معمول بن چکا ہے سب ڈویژن صارفین سخت مشکلات کا شکار ہیں ٹرانسفارمر جلنے کی شکایات لے کر جانے والوںسے ایس ڈی او سمیت عملہ کی طرف سے نارو ا سلوک بھی معمول کی بات ہے اکثر اوقات تو اہل علاقہ سے ٹرانسفارمر کی مرمت کے عوض پیسوں کا مطالبہ بھی کیا جاتاہے کہ پیسے دو گے تو ٹرانسفارمر مرمت کر کہ لگائیں گے شہریوں کی طرف سے متعدد بار لیسکو اعلی حکام سے بھی ان غیر قانونی طور پر لگائے گئے صنعتی یونٹس کے کنکشن اور عملے کے ناروا سلوک کی شکایات کی گئی ہیں جسکی شنوائی نہیں ہو سکی ان صنعتی یونٹس سے انکے کنکشن کو چالو رکھنے کے عوض سب ڈویژن اہلکار ماہانہ بھتہ وصولی بھی کرتے ہیں اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ اگر سردیوں میںٹرانسفارمرجلنے کا یہ حال ہے تو گرمیوں میں تو اللہ ہی حافظ ہو گا صارفین، سماجی و فلاحی تنظیموں نے سب ڈویژن کے راشی ایس ڈی او اور عملے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب ،منسٹر واپڈا،چیف ایگزیکٹیو لیسکو ،ڈی جی نیب اور ڈائریکٹر ایف آئی اے سے سب ڈویژن میں ہو رہے اس کالے دھندے کی تحقیقات اور فوری سزا کا مطالبہ کیا ہے ۔