توہین عدالت کی درخواست پر جی ایم سیلز سوئی گیس فیصل آباد کو نوٹس جاری

پیر 4 مارچ 2019 14:49

توہین عدالت کی درخواست پر جی ایم سیلز سوئی گیس فیصل آباد کو نوٹس جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر جی ایم سیلز سوئی گیس فیصل آباد حنیف رامے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔مسز جسٹس عائشہ اے ملک نے وسیم ٹریڈنگ کارپوریشن کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اسکو نیلامی میں سب سے بڑی بولی کی افر دینے کے باوجود ٹھیکہ نہیں دیا گیا ، عدالت نے اسکی درخواست دادرسی کے لیے جی ایم سیلز فیصل آباد کو بھجوا دی مگر عدالت کے 18دسمبر 2018ء کی پاسداری نہیں کی جا رہی ۔معزز عدالت سے استدعا ہے کہ جی ایم سیلز فیصل اباد کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔جس پر فاضل عدالت نے جی ایم سیلز حنیف رامے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔