ہیلری کلنٹن سے سیاست سے ریٹائرڈمنٹ کا اعلان کردیا

2020کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی امیدوار نہیں ہونگی. سابق وزیرخارجہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 6 مارچ 2019 13:00

ہیلری کلنٹن سے سیاست سے ریٹائرڈمنٹ کا اعلان کردیا
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 مارچ۔2019ء) امریکا کی سابق وزیرخارجہ اور ڈیموکریٹس صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے 2020 کے امریکی صدراتی انتخاب میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا ہے. مقامی امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق خاتونِ اول نے کہا کہ میں انتخاب میں حصہ نہیں لے رہی لیکن میں اپنے نظریات کے لیے آواز بلند کرتی رہوں گی اور اس سلسلے میں کام بھی جاری رکھوں گی.

یاد رہے کہ 2016 کے امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے ہیلری کلنٹن ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالف امیدوار کے طور پر سامنے آئی تھیں.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں اس بات کو یقینی بنان چاہتی ہوں کہ میں جو کچھ بولوں وہ لوگ سمجھیں‘میں کہیں نہیں جارہی ہمارے ملک میں کس چیز کو خطرہ ہے اور جس قسم کی چیزیں اس وقت ہورہی ہیں وہ میرے لیے نہایت پریشان کن ہیں.

واضح رہے کہ ہیلری کلنٹن نے ڈیموکریٹ پارٹی کے کچھ اراکین کے ہمراہ اجلاس کیا جو صدارتی انتخاب کی دوڑ میں امیدوار ہیں یا اس میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں. جس کے بارے میں رپورٹ کرتے ہوئے امریکی ٹی وی سی این این نے بتایا کہ اجلاس میں سابق نائب صدر جو بائیڈن بھی شامل تھے جنہوں نے اب تک انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان نہیں کیا. ہیلری کلنٹن نے کہا کہ میں نے ہر شخص کو یہی کہا ہے کہ کسی بھی چیز کو معمولی نہ سمجھا جائے حالانکہ ہمارے پاس حکومت کے توڑے ہوئے وعدوں اور حقیقی مسائل کی ایک طویل فہرست موجود ہے جنہیں منظرِ عام پر لانے کی ضرورت ہے.

اس موقع پر جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ مستقبل میں کسی سرکاری عہدے کے لیے کوشش کریں گی تو انہوں نے اس امکان کو مسترد کردیا. انہوں نے کہا کہ میں نیویارک میں ہی رہنا پسند کرتی ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ میں نہایت شکرگزار ہوں کہ مجھے 8 سال تک سینیٹر رہنے اور ریاست بھر کے لوگوں کے ساتھ کام کا موقع ملا.