نوجوانوں کو آگے لانے کی دعویدار حکومت نے انہیں مایوسی کے دلدل میں دھکیل دیا ہے،ممنون حسین

ملک میں حقیقی تبدیلی قلم کارہی لائیں گے،افسوس کا مقام ہے ،جس شخص کوجہاں ہوناچاہیے وہ وہاں نہیں ہے،سابق صدر مملکت عمیرعلی انجم کوکسی سرکاریادبی ادارے کی ذمے داریاں سونپ دی جائیںتو ادارے ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے،ملاقات میں گفتگو

جمعرات 7 مارچ 2019 17:57

نوجوانوں کو آگے لانے کی دعویدار حکومت نے انہیں مایوسی کے دلدل میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2019ء) سابق صدرپاکستان ممنون حسین نے کہاہے کہ نوجوانوں کو آگے لانے کی دعویدار حکومت نے انہیں مایوسی کے دلدل میں دھکیل دیا ہے ۔ملک میں حقیقی تبدیلی قلم کارہی لائیں گے۔،نوجوان موجودہ دورمیں جوکام کررہے ہیںان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ، افسوس کامقام ہے جس شخص کوجہاں ہوناچاہیے وہ وہاں نہیں ہے نوجوان شاعر اورصحافی عمیرعلی انجم کوسرکاری سطح پرکسی ادبی ادارے کی ذمے داریاں سونپ دی جائیں تومیں سمجھتاہوں ادارے ترقی کی جانب گامزن ہوسکتے ہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے بین الاقوامی شہرت یافتہ نوجوان شاعراورصحافی عمیر علی انجم سے اپنی رہائش گاہ پرہونے والی ایک ملاقات کے موقع پرکیا۔انہوںنے کہاکہ تبدیلی سرکارنے دعوے کیئے کہ نوجوانوں کوآگے لیکرآئیں گے لیکن اب تک عملی طورپرکچھ بھی دکھائی نہیں دیتاہے میں حکومت سے کہتاہوں کہ عمیرعلی انجم جیسے نوجوانوں کوآگے لاکرانھیں اکادمی ادبیات،نیشنل بک فاونڈیشن جیسے اداروں کی ذمے داریاں سونپ دی جائیں انہوں نے کہاکہ عمیرعلی انجم کی شاعری معاشرے کے دکھ بیان کرتی ہے اورمعاشرے میں رہنے والے ہرفردکی عکاس ہے ممنون حسین نے کہاکہ میرے دورصدارت میں ایوان صدرمیں مشاعروں کاانعقادجب بھی کروایاگیاتومیری کوشش ہوتی تھی کہ ان جیسے لوگوں کوآگے لایاجائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نوجوان صحافی اور کالم نگار حامد ولی بھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :