ترک کھلاڑی نے فٹ بال میچ کے دوران پوشیدہ بلیڈ سے مخالف کھلاڑیوں کو زخمی کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 7 مارچ 2019 23:48

ترک کھلاڑی نے فٹ بال میچ کے دوران  پوشیدہ بلیڈ سے مخالف کھلاڑیوں کو ..

ترکی کے 33 سالہ  فٹ بال کے  کھلاڑی  منصور سالار   پر  پچھلےہفتے ہونے والے ایک میچ کے دوران مخالف کھلاڑی کو پوشیدہ تیز دھار آلے سے زخمی کرنے  الزام  عائد کیا گیا ہے۔
منصور کے خلاف یہ الزامات سوموار کو اس وقت عائد کیے گئے جب  مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں  نے اپنی جسم پر لگی خراشوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کے بازؤں، کمر اور گردن پر  خراشیں لگی ہوئی ہیں۔

ان تمام کھلاڑیوں نے منصور  پر  الزام عائد کرتے ہوئے اسے سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔منصور اور اُن کے کلب نے تو  مخالفین کے الزامات کو مسترد کر دیا  ہے لیکن انٹرنیٹ پر وائر ل ہونے والی ویڈیو میں  کھیل کے دوران منصور کے برتاؤ کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد حکام نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)


ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ منصور کسی چھوٹی سی چیز کو بائیں ہاتھ میں چھپا رہا ہے اور میچ کے دوران  اس سے کھلاڑی  پر حملہ کر رہا ہے۔


ترک نیوز ایجنسی اناطولیہ کے مطابق پولیس نے منصور کو بلا کر تفتیش کی ہےاور تفتیش کےکاخاتمے تک انہیں  نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
مخالف فٹ بال کلب ساکاریاسپور کے چار کھلاڑیوں نے منصور کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ منصور کے کلب  امیدسپور کے مالک علی کارا کاش نے کہا کہ اگر منصور نے میچ کے دوران حملہ کیا تھا تو  کھلاڑیوں کو میچ کےدوران ہی س کی رپورٹ کرنی چاہیے تھی۔منصور نے بھی ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 11 سالوں سے پیشہ ور فٹ بال کھلاڑی ہیں، انہیں اُن کے پورے کیرئیر میں کبھی سرخ کارڈ نہیں دکھایا گیا۔