وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نی32 کلومیٹر طویل سوئی گیس پائپ لائن اچینی بالا پشاور کاافتتاح کردیا
منصوبے سے پشاور اور مضافات سمیت صنعتی بستی حیات آباد کو ضرورت کے مطابق سوئی گیس کی سپلائی ممکن ہو سکے گی منصوبے میںبی آر ٹی روٹ کیساتھ گیس سپلائی لائنز کی اپ گریڈیشن ،پشاور بھر میںگیس سپلائی نیٹ ورک یقینی بنانے کیلئے ٹرانسمیشن لائن کی انجکشن،مخصوص سپلائی مین کے ذریعے انڈسٹریل سٹیٹ حیات آباد کو گیس کی بلا تعطل فراہمی ،پشاور کے گنجان آباد علاقوں کو گیس سپلائی میں اضافے کیلئے 8آپریشنل فیزیز بچھانا شامل ہیں،محمودخان
جمعہ 8 مارچ 2019 20:44
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے اس موقع پر میڈیا کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ اس منصوبے میںبی آر ٹی روٹ کے ساتھ گیس سپلائی لائنز کی اپ گریڈیشن ،پشاور بھر میںگیس سپلائی نیٹ ورک یقینی بنانے کیلئے ٹرانسمیشن لائن کی انجکشن،مخصوص سپلائی مین کے ذریعے انڈسٹریل اسٹیٹ حیات آباد کو گیس کی بلا تعطل فراہمی اور پشاور شہر کے گنجان آباد علاقوں کو گیس سپلائی میں اضافے کے لئے آٹھ آپریشنل فیزیز بچھانا شامل ہیں ۔
وزیراعلیٰ نے سیاسی مخالفین سے کہاکہ وہ بی آر ٹی اور دیگر بڑے پراجیکٹس پر سیاست نہ چمکائیں یہ پراجیکٹس عوامی فلاح اور ترقی کیلئے شروع کئے گئے ہیں جس طرح ہر پراجیکٹ کے پیچھے عوامی فلاح مقصود ہوتی ہے ۔ ہماری پچھلی حکومت نے بی آر ٹی شروع کیا تھا اور یہ ہمارا پراجیکٹ ہے اس کا مقصد پشاور شہر کے ٹریفک کے مسائل کا دیرپا اور کل وقتی حل تلاش کرنا ہے ۔ پشاور میں ٹریفک کی ایک مین آرٹری ہے اور تمام گاڑیوں کیلئے اسے استعمال کیاجا تا ہے ۔ پشاور شہر میں کئی عشروں سے ٹریفک کے مسائل دیکھے ہیں ۔ مسافروں کو اپنے منزل تک پہنچنے میں کافی مشکلات کا سامنا ہو تا تھااور پشاور کے عوام اس پراجیکٹ پر خوش ہیں کیونکہ اُنہیں ٹریفک کے مسائل اور مشکلات کا سامنا رہا ہے ۔ عوام خوش ہے لیکن سیاسی مخالفین کی آنکھوں میں کانٹے چبھ رہے ہیں کیونکہ ان کی سیاست اپنے لئے تھی جبکہ پی ٹی آئی عوام کیلئے سوچتی ہے۔ کسی بھی سطح پر ہم اس کی تحقیقات کیلئے تیار ہیں اور اُسے خوش آمدید کہیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ ٹرانسمیشن لائن کے نئے پراجیکٹس سے گھریلو صارفین کے مسائل حل ہو جائیں گے اور بی آر ٹی سے ٹریفک اور مسافروں کی مشکلات کم ہو جائیں گی ۔ معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کا احیاء ہو گا اور بند صنعتی یونٹس دوبارہ بحال ہو سکیں گی۔ پشاور ہمارا شہر ہے اور ہم سب کو اس کی خوبصور تی اور ترقی کیلئے اجتماعی کوششیں کرنی ہیں ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ وہ سوات کیلئے آئندہ ہفتے منظورشدہ اپ گریڈڈ ٹرانسمیشن کا افتتاح کرنے والے ہیں۔ ایس این جی پی ایل سے متعلق لوگوں کے مسائل حل ہو چکے ہیں اب پیسکو کی باری ہے کہ وہ عوامی فلاح کیلئے اپنی ذمہ داریاں پہچانے کیونکہ عوامی مسائل اور مشکلات کا حل اور ادراک بہت ضروری ہے ۔ وزیراعظم سے گیس کی اووربلنگ کے متعلق بات کر چکا ہوں اور انہوں نے متعلقہ حکام کو اس پر نظر ثانی کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کی ہدایت کی ہے ۔و زیراعلیٰ نے کہاکہ ہماری حکومت اداروں کو سپورٹ فراہم کرے گی ۔ اداروں کو بھی عوامی خواہشات کے مطابق ڈیلیور کرنا ہے ۔ اسی طرح ہماری سپورٹ عوام کو دی جانے والی ریلیف سے مشروط ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پر ملک بھر میں پیشرفت ہو رہی ہے ۔ عوام کو تحفظ دینا اہم ہے کیونکہ یہی قومی سکیورٹی سے مشروط ہے ۔ ہماری حکومت عوامی فلاح کی سکیمیں شروع کر رہی ہے کیونکہ ہم لوگوں کو تیز تر ریلیف دینا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بدقسمتی سے چار عشروں سے زیادہ حکومتوں نے گیس اور عوامی مسائل پر فوکس نہیں کیا جس کی وجہ سے عوامی مسائل گھمبیر حالت میں سامنے آرہے ہیں۔ اس لئے ہم نے ان مسائل کو حل کرنے کیلئے منظم اقدامات شروع کئے ہیں ۔ اسی طرح سوئی گیس بھی اُسی طرح کے پراجیکٹ میں سے ہے جبکہ انڈس ہائی وے کو دو ر ویہ کرنے کا جلد افتتاح کروں گا اور اسی طرح کے پراجیکٹس دوسرے علاقوں کو بھی دیئے جائیں گے ۔ صوبے میں شامل ہونے والے نئے اضلاع کیلئے پورا پیکج دیں گے ترقیاتی حکمت عملی وضع کر چکے ہیں ۔ عملی اقدامات شروع کر چکے ہیں۔ وسائل فراہم کئے جاچکے ہیں اور مزید وسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر فراہم کریں گے ۔ ہم پشاور کو خوبصورت بنانا اور اس کے شہریوں کو سہولت دینا چاہتے ہیں۔ ہم پشاور کو اوپر لانا چاہتے ہیں کیونکہ یہ ہم سب کا شہر ہے۔ میں ہمیشہ اور ہر تقریب میں یہی بات کرتا ہوں۔پشاور کی خوبصورتی ہمارا مشترکہ مشن ہے اور ہم سب کو اس میں اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے ضلع ناظم کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پشاور کیلئے اچھے طریقے سے کام کر رہے ہیں۔ صوبائی حکومت ان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔انہوں نے یقین دلایا کہ ان کی حکومت پشاور کیلئے بہت کچھ کرنا چاہتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.