خواجہ برادران ،حنیف عباسی اور حافظ نعمان سے اہل خانہ ،پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کی ملاقاتیں

ہفتہ 9 مارچ 2019 21:09

خواجہ برادران ،حنیف عباسی اور حافظ نعمان سے اہل خانہ ،پارٹی رہنمائوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2019ء) کیمپ جیل میں قید مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوںخواجہ سعد رفیق ،خواجہ سلمان رفیق، حنیف عباسی اور حافظ نعمان سے ان کے اہل خانہ ،پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں نے ملاقاتیں کیں۔مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رانا مبشر اقبال ، لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر سمیت دیگر نے ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال اورحوصلہ بھی بڑھایا ۔

(جاری ہے)

رانا مبشر اقبال اور خواجہ عمران نذیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور رہنمائوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن اس کے باوجود سب کے حوصلے بلند ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کو معلوم ہے کہ نواز شریف دل کے پیچیدہ مرض میں مبتلا لیکن اس کے باوجود حکومت کی جانب سے جو سلوک کیا گیا وہ قابل مذمت ہے ۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف کروڑوں عوام کے دلوں میں بستے ہیںانہیں ایسے ہتھکنڈوں سے عوام سے دور نہیں کیا جا سکتا۔ اس موقع پر رہنمائوں اور کارکنوں نے اپنی قیادت کے حق میں نعرے بھی لگائے ۔