سیالکوٹ، تحصیلدار پسرورچوہدری افضال وارئچ کا چونڈہ سرکل پٹواری کلیم اللہ کے ہمراہ چونڈہ کا دورہ

اتوار 10 مارچ 2019 19:50

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2019ء) تحصیلدار پسرورچوہدری افضال وارئچ نے چونڈہ سرکل پٹواری کلیم اللہ کے ہمراہ چونڈہ کا دورہ کیااورڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر کی کھلی کچہری میں سستا اتوار بازار ختم کروانے اورتجاوزات کے حوالہ سے تاجر برداری سے خصوصی ملاقات کے بعد سستا اتوار بازار کا معائنہ کیا، اس موقع پر تاجر برادری نے تحصیل دار افضال واڑئچ سے سستا اتوار بازار کے حوالہ سے تحفظات سے آگاہ کیاجس میں اسسٹنٹ کمشنر پسرور طیب طاہر کی طرف سے دونوں پارٹیوں چونڈہ تاجر برداری اورسستا اتوار بازار انتظامیہ کو بروز منگل اپنے دفتر پسرو ر میں دعوت دی بعداز افضال وارئچ نے سول سوسائٹی کے ہمراہ یاد گار شہداں چونڈہ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیااور شہداء چونڈہ پبلک لائبریری کا دورہ کیا اس موقع پر چوہدری افضال وڑائچ نے لا ئبریری کی بہتری کیلئے تعاون کا اعلان کیااس موقع پر سینئر صحافی شیخ وثیق الراحمان،خرم شہزاد،زبیر احمد صدیقی سید آل حیدر،ملک ریاض ایڈووکیٹ،سلمان باجوہ،کلیم اللہ پٹواری،شہباز سندھوو دیگر بھی موجود تھے،