الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا

الخدمت فاؤنڈیشن اپنے لائن آف کنٹرول پر کشیدگی سے متاثرہ بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گی، ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ ۔ سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان

منگل 12 مارچ 2019 19:09

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول متاثرین میں امدادی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ2019ء) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔الخدمت فاوٴنڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ نے سو متاثرہ خاندانوں میں اشیائے خورونوش،گرم بستروں، کمبل اور رضائیوں پر مشتمل ریلیف پیکجز تقسیم کئے۔اس موقع پر الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ پروگرام کے مینجر علی ارسلان سمیت الخدمت کے دیگر مقامی ذمہ داران اور رضا کاران بھی موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق مانگٹ نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر حالیہ کشیدگی اور ہندوستان کی جانب سے گولہ باری کے نتیجے میں ہٹیاں بالا، کوٹلی، کھوئی رتا اور نکیال سیکٹرز سے ہزاروں مقامی افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔مصیبت کی ہر گھڑی میں الخدمت فاؤنڈیشن اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ ہے اور ہر ممکن مدد جاری رکھے گی۔اس سے قبل ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے مقامی ٹیم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی کا دورہ کیا اوربھارتی فائرنگ سے زخمی افراد کی عیادت کی۔