پنسلوینیا کے 11 سالہ لڑکے نے سنیپ چیٹ کے استعمال سے ٹیکساس کی خود کشی کی کوشش کرنے والی لڑکی کی جان بچا لی
امین اکبر منگل 12 مارچ 2019 23:53
پنسلوینا سے تعلق رکھنے والے لڑکے نے سوشل میڈیا کی مدد سے 1500میل دور رہنے والی لڑکی کو، جو خود کشی کرنا چاہتی تھی، بچا لیا۔
گیبریل رونجیر ، جن کی عمر جلد ہی 12 سال ہو جائے گی ، کی دوستی سنیپ چیٹ پر ہی ٹیکساس کی ایک لڑکی سے دوستی ہوگئی ۔ یہ لڑکی جلد ہی گیبریل اور اُن کے سکول کے دوستوں کے گروپ کا حصہ بن گئی۔ایک دن لڑکی نے سنیپ چیٹ پر بتایا ”وہ کل وہاں نہیں ہوگی“۔
گیبریل کی ماں لوری رونجیر نے بتایا کہ وہ گھر سے باہر تھیں جب اُن کے بیٹے نے انہیں میسج کر کے بتایا کہ اُس کی دوست نے اسے پریشان کن میسج بھیجے ہیں ، جن کی وجہ سے وہ پریشان ہو گیا ہے۔لیری اور اُن کے شوہر فریڈ نے سمجھا کہ اُن کے بیٹے کو کسی نے مذاق میں میسج کیے ہیں۔
(جاری ہے)
تاہم گیبریل واقعی اپنی دوست کے لیے پریشان تھا لیکن اسے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ کیا کرے۔ اس نے خودکشی کی کوشش سے روکنے والے ادارے کا نمبر ملا لیا۔ اس ادارے نے گیبریل کا رابطہ مقامی حکام سے کرا دیا۔ جس وقت لوری گھر واپس آئیں تو گیبریل گرینڈ سالین پولیس ڈیپارٹمنٹ سے فون پر بات کر رہا تھا۔تھوڑی سی تفتیش کے بعد پولیس نے لڑکی کو ڈھونڈ نکالا ، اسے خود کشی کرنے سے روکا اور اس کے مسئلے میں اس کی مدد بھی کی۔
لوری اور فریڈ کے مطابق وہ اپنے دل کی آواز سننے پر اپنے بیٹے کے شکرگزار ہیں۔پولیس نے بھی مدد کرنے پر گیبریل کو شکریے کا خط لکھا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
دبئی کے شہر العین کے گورنر شیخ طحنون النہیان انتقال کر گئے، ملک میں 7 روزہ سوگ
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.