افغان فوج کی امریکی فوجیوں سے جھڑپ 5امریکی فوجی مارے گئے

صوبے اروزگان میں افغان فوج نے امریکیوں کو طالبان سمجھ کر حملہ کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 14 مارچ 2019 12:24

افغان فوج کی امریکی فوجیوں سے جھڑپ 5امریکی فوجی مارے گئے
کابل(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 مارچ۔2019ء) افغانستان میں تعینات امریکی افواج اور افغانستان کے فوجی آپس میں لڑپڑے بھاری ہتھیاروں کے استعمال میں 5امریکی فوجی مارے گئے جبکہ آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد درجنوں میں ہے تاہم پالیسی کے تحت امریکا اور نیٹو اتحادی اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد کو ہمیشہ کم بتاتے ہیں.

غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق افغان صوبے اروزگان میں افغان فوج نے امریکی فوج کے خلاف بندوق اٹھالی، جھڑپ کے نتیجے میں 5 امریکی فوجی مارے گئے اور درجنوں افغان فوجی ہلاک ہوگئے.

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گشت کے دوران افغان فورسز نے امریکی فوج کو طالبان سمجھ کر فائرنگ شروع کردی، جوابی کارروائی میں 10 افغان فوجی زخمی بھی ہوئے. صوبے اروزگان میں طالبان کا اثرورسوخ ہے جس کے باعث افغان فوجیوں کو اسلحے سے لیس آتا گروہ طالبان کا لگا جبکہ وہ اصل میں امریکی تھے حکام نے اس واقعے کی تصدیق کردی.

اس علاقے میں طالبان فوجی ی گاڑیوں میں حملہ کرنے آتے ہیں، افغان فورسز کی غلط فہمی کی ایک وجہ یہ بھی ظاہر کی گئی ہے. دوسری جانب حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس جھڑپ میں فضائی کارروائیاں بھی کی گئیں ہیں، تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے‘علاوہ ازیں گذشتہ روز ہی افغان فورسز نے صوبے غزنی میں فضائی کارروائی کے دوران القاعدہ کے 31 جنگجوﺅ کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے.

یاد رہے کہ 2 دسمبر 2018 کو افغانستان کے صوبے ہلمند میں امریکی فضائی حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں طالبان طالبان ملٹری کمیشن کے سربراہ ملا عبدالمنان سمیت 29 طالبان ہلاک ہوئے تھے. علاوہ ازیں گذشتہ روز ہی افغان فورسز نے صوبے غزنی میں فضائی کارروائی کے دوران القاعدہ کے 31 جنگجوﺅ کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے. یاد رہے کہ 2 دسمبر 2018 کو افغانستان کے صوبے ہلمند میں امریکی فضائی حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں طالبان طالبان ملٹری کمیشن کے سربراہ ملا عبدالمنان سمیت 29 طالبان ہلاک ہوئے تھے.