ایردوآن اور نیتن یاہو کے درمیان الفاظ کی جنگ مگرتجارت بدستور قائم

دونوں ملکوں کے درمیان آخری چند برسوں میں تجارتی تبادلہ 5.5 ارب ڈالر تک گیا،اسرائیلی وزارت تجارت

جمعرات 14 مارچ 2019 17:42

ایردوآن اور نیتن یاہو کے درمیان الفاظ کی جنگ مگرتجارت بدستور قائم
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2019ء) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان تعلقات میں گزشتہ دو روز کے دوران شدید گرما گرمی دیکھی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایردوآن نے اپنی انتخابی میں گفتگو کے دوران نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کو لٹیرا اور سرکش قرار دیا۔

(جاری ہے)

ادھر نیتن یاہو نے ٹویٹر پر جواب دیتے ہوئے ترکی کے صدر کو ایک آمر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ لاکھوں سیاسی مخالفین کو جیل بھیج رہے ہیں اور کردوں کے خلاف اجتماعی نسل کشی کی کارروائیوں کا ارتکاب کر رہے ہیں۔ انہوں نے شمالی قبرص پر قبضہ بھی کر رکھا ہے۔نیتن یاہو نے ایردوآن کو ایک آمر قرار دیتے ہوئے صحافیوں کو جیل بھیجنے کے حوالے سے ترکی پر شدید تنقید کی۔اسرائیلی وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان آخری چند برسوں میں تجارتی تبادلہ 5.5 ارب ڈالر تک گیا۔