بختاور بھٹو نے وزیر ریلوے کا بیان بلاول کو قتل کی دھمکی قرار دیدیا

دائیں بازو کے انتہاپسندوں دھمکیاں نئی نہیں ہیں، تعصب پرست وزیر کو سزا دی جائے، ٹوئٹر پر بیان میں مطالبہ

اتوار 17 مارچ 2019 14:35

بختاور بھٹو نے وزیر ریلوے کا بیان بلاول کو قتل کی دھمکی قرار دیدیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری کی بہن بختاور بھٹو نے وزیر ریلوے کا بیان بلاول کو قتل کی دھمکی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تعصب پرست وزیر کو سزا دی جائے۔

(جاری ہے)


ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ دائیں بازو کے انتہاپسندوں دھمکیاں نئی نہیں ہیں، اب وفاقی وزیر کھلے عام قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ جس کا پورا خاندان قتل کیا گیا سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں بختاور بھٹو نے مطالبہ کیا ہے کہ تعصب پرست شیخ رشید کو سزا دی جائے۔