لاہور،اچھرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابقہ ریکارڈ یافتہ عادی موٹرسائیکل چور نوید عرف بگا کو گرفتار کر لیا

اتوار 17 مارچ 2019 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2019ء) اچھرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابقہ ریکارڈ یافتہ عادی موٹرسائیکل چور نوید عرف بگا کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ گرفتار ہونے والا ملزم لاہور کے ٹاپ 300 موٹرسائیکل چوروں کی فہرست میں شامل ہے ۔ملزم کے خلاف تھانہ اچھرہ،ہنجروال اور مصطفی ٹان میں متعدد مقدمات درج ہیں۔ایک اور کارروائی میں رحم علی،طلحہ اور بلال کو ون ویلنگ کرتے گرفتار کر لیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔