صنعتکاروں کے مسائل حل کئے جائیں گئے ،درآمدات کم کرنے کے اقدامات سے ٹیکس وصولی میں بھی کمی آئی ہے‘عبدالرئوف

حکومت بزنس فرینڈلی پالیسیز اپنائے جس سے نہ صرف کاروبار ترقی کریں گا بلکہ حکومتی آمدن میں بھی اضافہ ہو گا‘ریجنل چیئرمین ایف پی سی سی آئی

پیر 18 مارچ 2019 16:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئرمین و نائب صدر عبدالرؤف مختار نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین ڈاکٹر جہانزیب خان نے ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس میں منعقدہ خصوصی تقریب میں ایف پی سی سی آئی کی قیادت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ایف بی آر صنعتکاروں اور تاجروں کے گھروں پر چھاپے نہیں مارے گا،صنعتکاروں کے مسائل حل کئے جائیں گئے۔

ایف بی آر بزنس کمیونٹی کو ہراساں نہیں کرے گا،ہمارے لیے ٹیکس ادا کرنے والے بہت اہم ہیں۔چیئرمین ایف بی آر کا ایف پی سی سی آئی کی قیادت سے ملاقات کے موقع پر مزید کہنا تھا کہ ہماری زیادہ توجہ ٹیکس ادا نہ کرنے والوں پرہے،درآمدات کم کرنے کے اقدامات سے ٹیکس وصولی میں بھی کمی آئی ہے۔

(جاری ہے)

جو لوگ انکم ٹیکس گوشوارے کا دوبارہ جائزہ لینے کی اپیل کریں گے اب ان پر جرمانہ نہیں ہو گا۔

ٹیکس دہندگان کے ڈیٹا کا تحفظ ہمارا ضرض ہے۔اس موقع پر عبدالرؤف مختار نے کہاکہ پاکستانی معیشت مشکل دور سے گزر رہی ہے،درآمدات کو کم کرنے کے اقدامات سے ٹیکس وصولی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت بزنس فرینڈلی پالیسیز اپنائے جس سے نہ صرف کاروبار ترقی کریں گا بلکہ حکومتی آمدن میں بھی اضافہ ہو گا۔عبدالرؤف نے مزید کہا کہ ایف پی سی سی آئی قیادت کی ان انتھک کوششوں کانتیجہ ہے جو وہ کاروباری ماحول کی بہتری، تاجروں کو ذہنی سکون مہیا کرنے اور تاجر برادری و حکومت کے درمیان اعتماد سازی کے لیے کررہا تھا۔

گذشتہ دو دنوں سے چھاپے اور تاجروں کو ہراساں کرنے کا معاملہ شدت اختیار کررہا تھا مگر ایف پی سی سی آئی کی کوششوں اورایف بی آر کی طرف سے چھاپے نہ مارنے کی یقین دہانی سے صورتحال بہتر ہوگی۔ ملک کی تاجر برادری نے ایف پی سی سی آئی کی قیادت کی کوششوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھاپے رکوانا ایف پی سی سی آئی کی ایک بڑی کامیابی ہے ، ایف پی سی سی آئی حقیقی معنوں میں تاجر برادری اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کررہا ہے۔