منی لانڈرنگ کیس میں نامزد انور مجید اور ان کے بیٹے غنی مجید نے بینکنگ کافیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

پیر 18 مارچ 2019 18:16

منی لانڈرنگ کیس میں نامزد انور مجید اور ان کے بیٹے غنی مجید نے بینکنگ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) سندھ ہائیکورٹ میں میگا منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے بینکنگ کورٹ کے فیصلے کے خلاف مزید دو درخواستیں دائر کردی گئی ہیں ۔پیر کو منی لانڈرنگ کیس میں نامزد انور مجید اور ان کے بیٹے غنی مجید نے بینکنگ کافیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

(جاری ہے)

بینکنگ کورٹ کے فیصلے کے خلاف تمام درخواستوں پر منگل کو سماعت کے امکان ہے منی لانڈرنگ کیس انور مجید اور غنی مجید جیل میں ہیں، انور مجید سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھیوں میں سے ہے ،گرفتاری کے باعث دونوں درخواستیں ان کے وکیل بیرسٹر جمشید نے دائر کیں، اومنی گروپ کے انور مجید کے مزید دو بیٹوں نے بھی بینکنگ کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ بینکنگ کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے،کیس منتقلی سے گواہوں اور ملزمان کو براہ راست نقصان ہوگا،بینکنگ کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔