پاکستان قیامت تک رہنے کے لئے بنا ھے، نوابزادہ گہرام بگٹی

دنیا کی کوئی طاقت بزریعہ دہشتگردی ہمارے دلوں سے پاکستان کی محبت کو ختم نہیں کرسکتا،رکن صوبائی اسمبلی

پیر 18 مارچ 2019 21:32

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ گہرام بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان قیامت تک رہنے کے لئے بنا ھے اور دنیا کی کوئی طاقت بزریعہ دہشتگردی ہمارے دلوں سے پاکستان کی محبت کو ختم نہیں کرسکتا انہوں نے کہا کہ غیروں کے بہکاوے میں آکر ہتھیار اٹھانے والے ریاست عناصر ہتھیار پھینک کر ملک وقوم کی ترقی میں ہماری مدد کریں کیونکہ یہ ریاست بہت خوبصورت ہے وہ تلخیوں کے باجود بھی انہیں گلے سکتا ہے جبکہ سابق ڈسٹرکٹ چئیرمین ڈیرہ بگٹی میر غلام نبی بگٹی نے پاکستان کے خلاف جارحیت اور دہشتگردوں کی پشت پناہی اور معصوم اور بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے پر براہمداغ بگٹی سمیت تمام ملک دشمن عناصر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ گنے چنے دہشتگرد اس ریاست کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے کیونکہ اسی پاک ریاست نے خود سے کئی گنا طاقتور نیو کلیئر ملک بھارت کو دھول چٹادیا ھے تو مٹھی بھر دہشتگردوں کی حیثیت ہی کیا ھے کوئی بھی ریاست کی نرمی کا فائدہ نہ اٹھائے کیونکہ یہ ریاست اگر بھٹکے ہوئے لوگوں کو گلے سے لگا سکتا ھے تو ملک دشمن زہریلے سانپوں کا سر بھی کچل سکتا ھے قبائلی رہنما میر لیاقت راہیجہ بگٹی نے بھی پاکستان مخالف عناصر کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ قوم کا بچہ بچہ وطن کے دفاع کے لئے تیار ہے یہ گفتگو سیاسی اور قبائلی عمائدین نے پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت اور اس کے اسپانسرڈ دہشتگرد تنظیموں بی آر اے اور بی ایل اے کے خلاف نکالی گئی احتجاجی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کی ریلی ڈگری کالج سے شروع ہوکر پاکستان چوک پر اختتام پزیر ہوئی ریلی میں رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ گہرام بگٹی سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی میر غلام نبی بگٹی،قبائلی عمائدین اور ہزاروں افراد نے شرکت کی ریلی جب ڈگری کالج سے پاکستان چوک پر پہنچی تو ریلی نے بہت بڑی عوامی اجتماع کی شکل اختیار کرلی ریلی کے شرکا سے ایم پی اے نوابزادہ گہرام بگٹی ،سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین میر غلام نبی بگٹی اور دیگر قبائلی عمائدین نے خطاب کیا ریلی کے شرکا سے خطاب کے دوران پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت اور اس کے ایما پر کام کرنے والے بلوچستان میں دہشتگرد تنظیموں کے سربراہان کو آڑے ہاتھوں لے لیا گیا،عمائدین کا کہنا تھا کہ پاکستان انشااللہ قیامت تک رہنے کے لئے بنا ھے اور ایک بلوچ کی دل سے پاکستان کی محبت کو دہشتگردی سے نکالنا خام خیالی ھے اس موقع پر فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی آخر میں سانحہ نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے افراد کے لئے خصوصی دعا کی گئی جب کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کرنے پر بھارتی پرچم کو بھی نذرآتش کیا گیا۔