ریلوے کے کرایوں میں اضافے کا امکان، وزیر ریلوے نے عندیہ دے دیا

پاکستان ریلوے کی مختلف ٹرینوں کے کرایوں میں اگلے ماہ اپریل کے وسط سے اضافہ کر دیے جانے کا امکان

muhammad ali محمد علی منگل 19 مارچ 2019 04:22

ریلوے کے کرایوں میں اضافے کا امکان، وزیر ریلوے نے عندیہ دے دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ2019ء) ریلوے کے کرایوں میں اضافے کا امکان، وزیر ریلوے نے عندیہ دے دیا، پاکستان ریلوے کی مختلف ٹرینوں کے کرایوں میں اگلے ماہ اپریل کے وسط سے اضافہ کر دیے جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے اس دور میں ریلوے کا سفر اب بھی غریب اور متوسط طبقے کیلئے سستا ترین اور آرام دہ سفر تصور کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ریلوے کی جانب سے مسافروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کرایوں میں اضافہ کرنے سے گریز کیا جاتا ہے۔ تاہم ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق ریلوے کے کرایوں میں اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے کی مختلف ٹرینوں کے کرایوں میں اگلے ماہ اپریل کے وسط اضافہ کر دیے جانے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے وزیر ریلوے شیخ رشید کی جانب سے بھی عندیہ دیا گیا ہے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید کی جانب سے کہا گیا ہے کہ محکمہ ریلوے 15اپریل سے ٹرینوں کے کرایوں کو ریشنلائز کرے گا۔ اس فیصلے کے تحت کئی ٹرینوں کی مختلف کلاسز کے کرایوں میں اضافے کا امکان ہے۔