Live Updates

وزیراعظم عمران خان نے رواں ماہ کے آخر میں سند ھ میں جلسہ سے خطاب کرینگے

منگل 19 مارچ 2019 14:00

وزیراعظم عمران خان نے رواں ماہ کے آخر میں سند ھ میں جلسہ سے خطاب کرینگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) وزیراعظم عمران خان نے رواں ماہ کے آخر میں سند ھ میں جلسہ سے خطاب کرینگے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے رواں ماہ سندھ میں جلسے کا فیصلہ کیا ہے وہ 29 مارچ کوکراچی کادورہ کریں گے جہاں وہ شہری مسائل،کراچی پیکج ودیگرامورکاجائزہ لیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم 30 مارچ کوکراچی سے گھوٹکی روانہ ہوں گے اور جلسے سے خطاب کریں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے روا ںماہ تھرپارکرکا دورہ کیاتھاجہاں وزیراعظم عمران خان نے مستحق لوگوں میں صحت کارڈتقسیم کئے تھے اور جلسہ سے خطاب کیا تھا،رواں ماہ میں وزیراعظم کا سندھ میں دوسراجلسہ ہوگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات