ضروری نہیں صرف بڑے بجٹ کی فلم کامیابی سے ہمکنار ہو ، معمر رانا

ْروایت سے ہٹ کر نئے موضوعات تلاش کرنا ہوں گے ، جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہوگا ،گفتگو

منگل 19 مارچ 2019 15:47

ضروری نہیں صرف بڑے بجٹ کی فلم کامیابی سے ہمکنار ہو ، معمر رانا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) لالی ووڈ معروف اداکار معمر رانا نے کہاہے کہ ضروری نہیں کہ صرف بڑے بجٹ کی فلم کامیابی سے ہمکنار ہو ،اسکرپٹ مضبوط اور اچھا ہو تو کم بجٹ کی فلم بھی توجہ حاصل کر سکتی ہے۔ہمیں روایت سے ہٹ کر نئے موضوعات تلاش کرنا ہوں گے ، جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہوگا کیونکہ آج کی نوجوان نسل اس کی دلدادہ ہے۔

ان اقدامات سے فلم بینوں کو سینما گھر آنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک خصوصی گفتگومیں انہوں نے کہاکہ فلمیں بننے سے یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان کی فلم انڈسٹری ایک بار پھر اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرلے گی لیکن ضرورت اس بات کی ہے جس طرح ٹیلی وڑن انڈسٹری میں اچھا اور معیاری کام ہو رہا ہے اسی طرح فلم انڈسٹری میں بھی اچھے موضوعات پر معیاری فلمیں بنائی جائیں۔ہمیں روایت سے ہٹ کر نئے موضوعات تلاش کرنا ہوں گے ، جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہوگا کیونکہ آج کی نوجوان نسل اس کی دلدادہ ہے۔ان اقدامات سے فلم بینوں کو سینما گھر آنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔