نیب نے تہمینہ درانی اور نصرت شہباز کے اثاثہ جات کی تفصیل حاصل کرلی

شہباز شریف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے مزید شواہد سامنے آگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 19 مارچ 2019 15:14

نیب نے تہمینہ درانی اور نصرت شہباز کے اثاثہ جات کی تفصیل حاصل کرلی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 مارچ۔2019ء) نیب نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی اور نصرت شہباز کے اثاثہ جات کی تفصیلات حاصل کرلی ، جس کے مطابق نصرت شہباز 69 لاکھ 56 ہزار پانچ سوشیئر کی مالک اور تہمینہ درانی کے پاس گوادرمیں چارکنال کا پلاٹ اورایک ایکڑ بیش قیمتی زمین ہے. تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے مزید شواہد حاصل کر لئے ہیں، شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی اور نصرت شہباز کے اثاثہ جات کی تفصیلات مل گئیں ہیں.

(جاری ہے)

نجی ٹی وی اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نصرت شہباز 12 کمپنیوں میں 69 لاکھ 56 ہزار 5 سو شیئرز کی مالکہ ہیں، ایس ای سی پی رپورٹ کے مطابق نصرت شہباز کے شیئرز کی مالیت 87 لاکھ 85 ہزار روپے ہے . ذرائع کے مطابق 96 ایچ ماڈل ٹاﺅن کی رہائش اور مری کا گھر نصرت شہباز کے نام ہیں، جن کی مالیت 18 کروڑ 65 لاکھ 81 ہزار 384 روپے ہے. نیب کا کہنا ہے شہباز شریف نے تہمینہ درانی کو ڈیفنس سمیت 8 قیمتی پراپرٹیز تحفے میں دے رکھی ہیں، تہمینہ درانی کے پاس گوادر میں 4 کنال کا پلاٹ اور 1ایکڑ بیش قیمتی زمین بھی ہے.

ذرائع کے مطابق نصرت شہباز کے اثاثوں کی مالیت 22 کروڑ 56 لاکھ 35 ہزار 970 جبکہ تہمینہ دروانی 57 لاکھ 65 ہزار کی مالک ہیں، نصرت شہباز کے پاس قصور اور فیروز والا میں 810 کنال کی زرعی زمین ہے، جس کی مالیت صرف 26 لاکھ ظاہر کی گئی ہے. نصرت شہباز کے رمضان شوگر مل، حمزہ سپننگ مل، کلثوم ٹیکسٹائل اور محمد بخش ٹیکسٹائل میں بھی شیئرز ہیں. نصرت شہباز 12 کمپنیوں میں 69 لاکھ 56 ہزار 5 سو شیئرز کی مالکہ ہیں، ایس ای سی پی رپورٹ کے مطابق نصرت شہباز کے شیئرز کی مالیت 87 لاکھ 85 ہزار روپے ہے . ذرائع کے مطابق 96 ایچ ماڈل ٹاﺅن کی رہائش اور مری کا گھر نصرت شہباز کے نام ہیں، جن کی مالیت 18 کروڑ 65 لاکھ 81 ہزار 384 روپے ہے.