دُبئی ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے ڈرائیورز کو بُری خبر سُنا دی
مختلف ٹریفک خلاف ورزیوں پر جرمانوں کی رقم دُگنی تِگنی کر دی گئی
محمد عرفان منگل 19 مارچ 2019 15:35
(جاری ہے)
اگر کسی بس، ٹرک یا ٹینکر کی جانب سے سُرخ بتی کی خلاف ورزی کی جائے گی تو اُسے ماضی کی آٹھ سو درہم جرمانے کی رقم کے برعکس تین ہزار درہم کا نقصان برداشت کرنا ہوگا۔
جو ڈرائیور لین کی خلاف ورزی کرے گا، اُسے چھے سو درہم نہیں، بلکہ پندرہ سو درہم ادا کرنا ہوں گے۔ ساٹھ کلو میٹر فی گھنٹہ کی حد رفتار سے زائد رفتار پر گاڑی چلانے کی صورت میں اب نو سو درہم کی بجائے پندرہ سو درہم جرمانہ بھرنا ہو گا۔ ٹریفک کے بہاؤ کے مخالف سمت میں گاڑی چلانے پر چار سو درہم کی بات پُرانی ہوئی، اب چھ سو درہم ادا کرنا ہوں گے۔ جو شخص کسی ایمبولینس، فائر بریگیڈ، پولیس یا سرکاری گاڑی کو رستہ نہیں دیتا، اُس پر جرمانے کی شرح پانچ سو درہم سے بڑھا کر ایک ہزار درہم کر دی گئی ہے۔ گاڑیوں کے شیشوں کی پچاس فیصد سے زائد ٹنٹنگ کی صورت میں جرمانے کی رقم پانچ سو درہم پُرانی بات ہو گئی، اب تو پندرہ سو درہم کا بھاری نقصان برداشت کرنا ہو گا۔ گاڑی کے شور کرنے پر پانچ سو درہم کی بجائے دو ہزار درہم کا جرمانہ بھُگتنے کے لیے تیار رہیں۔ دُھواں مارتی گاڑیوں کے ڈرائیورز کو فضائی آلودگی پھیلانے پر ایک ہزار درہم بھرنا ہوں گے۔ ایکسپائرڈ ڈرائیونگ لائسنس کی ساتھ گاڑی چلانے والا اپنی جیب میں سے پانچ سو درہم کا نقصان کروانے کا پہلے سے ہی سوچ کر رکھے۔ جس گاڑی کی صرف ایک جانب نمبر پلیٹ لگی ہوگی، اُسے بھی چار سو درہم کا جرمانہ ہو گا۔ گاڑی موڑتے وقت یا سمت تبدیل کرتے وقت انڈیکیٹر کا استعمال نہ کیا تو چار سو درہم کا ٹیکا لگ جائے گا۔ غیر مخصوص مقامات سے سڑک کراس کرنے پر اب راہگیروں کو بھی چار سو درہم کا صدمہ سہنا پڑے گا۔ غیر مخصوص مقامات پر سواریاں اُتارنے یا چڑھانے والی ٹیکسیوں والوں کو پُورے پانچ سو درہم جمع کرانے کی اذیت سے گزرنا پڑے گا۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں زائد سواریاں بٹھانے پر پانچ سو درہم بھرنے کے لیے بھی تیار رہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.