ٴکراچی،سکھن پولیس کی کارروائی چرس اور ہیروئن کی سپلائر عمر رسیدہ ملکہ منشیات ساتھیوں سمیت گرفتار

منگل 19 مارچ 2019 20:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) سکھن پولیس کی کارروائی چرس اور ہیروئن کی سپلائر عمر رسیدہ ملکہ منشیات ساتھیوں سمیت گرفتار‘ تفصیلات کے مطابق سکھن پولیس نے ریڑھی گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ فاطمہ عرف عمری کو دیگر 3ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے قبضے سے منشیات برآمد کرلی پولیس کا کہنا ہے کہ سکھن‘ لانڈھی سہراب گوٹھ‘ شاہ لطیف‘ ملیر سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بین الصوبائی ڈرگ ڈیلر گروہ چرس اور ہیروئن کی سپلائی کرتے تھے ملزمان سے ڈھائی کلو سے زائد چرس اور ہیروئن برآمد کرلی گئی۔#

متعلقہ عنوان :