ریجنل پولیس آفیسر حیدرآباد کی جانب سے ڈی آئی جی آفس میرپورخاص میں ہولی کے تہوار کے موقع پر وقار تقریب کا انعقاد

بدھ 20 مارچ 2019 00:13

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) ریجنل پولیس آفیسر حیدرآباد زون غلام سرور جمالی کی جانب سے ڈی آئی جی آفس میرپورخاص میں ہولی کے تہوار کے موقع پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر حیدرآباد زون غلام سرور جمالی صاحب کی جانب سے ڈی آئی جی آفس میرپورخاص میں ہولی کے تہوار کے موقع پر ایک پروقار تقریبِ کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ڈی آئی جی میرپورخاص رینج ثاقب اسماعیل میمن اور ایس ایس پی میرپورخاص عابد علی بلوچ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں میرپورخاص رینج کے ہندو (نان مسلم)پولیس آفیسرز و اہلکاروں کو مدعو کیا گیا جس کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو ہولی کی مبارکباد دی گئی۔ دوران تقریب ریجنل پولیس آفیسر حیدرآباد زون غلام سرور جمالی صاحب کی جانب سے ہندو پولیس افسران و اہلکاروں میں تحائف اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہندو برادری کا ملک کی ترقی میں اہم کردار ہے، اور اقلیتوں کے حقوق مساوی ہیں، ہمیں پیار محبت اور امن کے پیغام کو لے کر چلنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہولی کے اس پر مسرت موقع پر ہم سب ہندو برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں ۔

متعلقہ عنوان :