پاکستان اور بھارت متنازع معاملات پر مذاکرات کریں، چین

قریشی کی چینی حکام سے بیجنگ میں ملاقاتیں، باہمی تعاون پر غوراورتعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

بدھ 20 مارچ 2019 13:43

پاکستان اور بھارت متنازع معاملات پر مذاکرات کریں، چین
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) چین نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ تمام متنازع معاملات کو مذاکرات کے ذریعے طے کیا جائے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چینی حکام سے بیجنگ میں ملاقاتوں میں جہاں باہمی تعاون پر غور کیا گیا اور پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ہوا وہیں چینی حکام نے جنوبی ایشیا کے خطے میں امن و استحکام کے لیے روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان حل طلب مسائل و معاملات کو گفت و شنید سے طے کرنے پر زور دیا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ حال ہی میں پاک بھارت کشیدگی کے دوران چین نے معاملات کو سلجھانے اور کشیدہ صورتحال کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیاتھا۔