گرفتاری، لاٹھی چارج اور تشدد جیالوں کا راستہ نہیں روک سکتا، نفیسہ شاہ

جیالوں نے ڈکٹیٹروں کا مقابلہ کیا ہے، فسطائی راج سے بھی نمٹ لیں گے، بیان

بدھ 20 مارچ 2019 14:37

گرفتاری، لاٹھی چارج اور تشدد جیالوں کا راستہ نہیں روک سکتا، نفیسہ شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ گرفتاری، لاٹھی چارج اور تشدد جیالوں کا راستہ نہیں روک سکتا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ جیالوں نے ڈکٹیٹروں کا مقابلہ کیا ہے، فسطائی راج سے بھی نمٹ لیں گے۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ پرامن جیالوں پر تشدد سے حکومت کا مکروہ چہرہ سامنے آگیا۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ عوام سڑکوں پر آئے تو حکومت کا ڈر سامنے آگیا۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ عوامی سمندر کو رکاوٹوں سے روکنا محال ہے۔

متعلقہ عنوان :