نوے فیصد بیماریاں دانتوں کی صفائی نہ ہونے کہ وجہ سے پیدا ہوتی ہیں، صدر عارف علوی

سنت کی پیروی اور طہارت کا اہتمام کریں تو دانتوں کی صحت بہتر ہوجائیگی، دانتوں کی صحت کے دن کے موقع پرپیغام

بدھ 20 مارچ 2019 14:37

نوے فیصد بیماریاں دانتوں کی صفائی نہ ہونے کہ وجہ سے پیدا ہوتی ہیں، صدر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ نوے فیصد بیماریاں دانتوں کی صفائی نہ ہونے کہ وجہ سے پیدا ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو صدر عارف علوی نے دانتوں کی صحت کے دن کے موقع پر پیغا م دیتے ہوئے کہاکہ نوے فیصد بیماریاں دانتوں کی صفائی نہ ہونے کہ وجہ سے پیدا ہوتی ہیں۔ صدر مملکت نے کہاکہ مسواک کی طرح دن میں دو مرتبہ برش کا استعمال کریں۔صدر عارف علوی نے کہاکہ سنت کی پیروی اور طہارت کا اہتمام کریں تو دانتوں کی صحت بہتر ہوجائیگی