احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد
سابق وزیر سیاسی جماعت کے رکن ہیں وہ سیاست نہیں کریں گے تو کیا کریں گے. ریمارکس
میاں محمد ندیم بدھ 20 مارچ 2019 14:22
(جاری ہے)
اس پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ احسن اقبال سیاسی جماعت کے رکن ہیں وہ سیاست نہیں کریں گے تو کیا کریں گے. ساتھ ہی انہوں نے استفسار کیا کہ اب تک کیا محنت ہوئی ہے کیا ڈیم بن گئے ہیں؟موصوف باہر پہنچے ہیں سنا ہے کہ تحریک انصاف کے 3 رکن قومی اسمبلی بھی ساتھ ہیں، ایسا کچھ ہوگا تو لوگ پھر باتیں تو کریں گے، سنا ہے بیرون ملک فنڈ ریزنگ کے دوران ان کے سامنے کسی نے جوتا بھی رکھا ہے. بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے منیر احمد کی جانب سے احسن اقبال کے خلاف دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست مسترد کردی. خیال رہے کہ اس درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ احسن اقبال سپریم کورٹ کے فل بینچ کے فیصلے کی نفی کر رہے ہیں اور عدلیہ اور اداروں کے خلاف بیان بازی سے توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں. درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ عدلیہ مخالف تقاریر پر لاہور ہائیکورٹ احسن اقبال کی غیر مشروط معافی قبول کر چکی ہے لیکن عدالتی احکامات کے باوجود عدلیہ مخالف بیان دینا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے،لہٰذا ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے. یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے دیامر بھاشا ڈیم کی تشہیری مہم پر خرچ کیے گئے 13ارب روپے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے وصول کرنے کا مطالبہ کیا تھا. مسلم لیگ (ن) کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین احسن اقبال نے کہا تھا کہ سابق چیف جسٹس نے ڈیم فنڈ کے نام پر قوم کو بے وقوف بنایا. انہوں نے کہا تھا کہ ڈیم فنڈ سے 9 ارب روپے اکٹھا کیے گئے جبکہ اس کی تشہیری مہم پر 13 ارب روپے خرچ کردیے گئے، لہٰذا اس کی تشہیری مہم پر خرچ کی گئی رقم سابق چیف جسٹس سے وصول کی جائے.
مزید اہم خبریں
-
9مئی کو لوگ مجرمانہ عناصر کے مذموم سیاسی مقاصد نہیں سمجھ سکے اور ایندھن بن گئے
-
تاریخ کا سیاہ باب رقم کرنے والوں سے کوئی سمجھوتہ ہوسکتا ہے نہ ڈیل !
-
محب وطن پاکستانیوں کے دِل پر 9مئی کو لگنے والا زخم آج بھی تازہ ہے ‘مریم اورنگزیب
-
سیالکوٹ،عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کو گرفتار کر لیا گیا
-
ازبکستان کیساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں مزید وسعت لانے کی ضرورت ہے ، صدرزرداری
-
پاکستان 9 مئی کے واقعات پر مٹی پاؤ کا متحمل نہیں ہوسکتا، بلاول بھٹو
-
محسن نقوی سے چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ کی ملاقات،وزیر اعظم پاکستان کے دورہ چین کی تیاریوں کے حوالے گفتگو
-
محسن نقوی کا لاہور ائیرپورٹ پر امیگریشن کاونٹر پر آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس۔ تحقیقات کا حکم
-
محسن نقوی کی گوادر میں دہشت گردی کے واقعہ میں 7 افراد کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت
-
احسن اقبال کی چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات
-
وزیراعظم سے قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر گفتگو
-
نو مئی کے واقعات ریاست اور اس کے اداروں کیخلاف بغاوت تھی ، وزیر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.