Live Updates

وفاقی حکومت نےیونس ڈھاگہ کو سیکرٹری خزانہ تعینات کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 20 مارچ 2019 15:43

وفاقی حکومت نےیونس ڈھاگہ کو سیکرٹری خزانہ تعینات کر دیا
اسلام آباد د(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20مارچ 2019ء) وفاقی حکومت نے یونس ڈھاگہ کو سیکرٹری خزانہ تعینات کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ کابینہ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے،۔وفاقی کابینہ نے یونس ڈھاگہ کو سیکرٹری خزانہ تعینات کر دیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یونس ڈاگھا کی تقرری کی منظوری وزیراعظم عمران خان نے دی،یونس ڈھاگہ کی تقرری 22 مارچ سے کی گئی ہے۔یونس ڈاگھا اس وقت سیکرٹری کامرس ڈویژن کے طورپرکام کررہے ہیں۔یونس ڈھاگہ نے 22 اکتوبر 1985ء کو سول سروسز جوائن کی تھی۔یونس ڈھاگہ 22 اپریل 2020ء کو ریٹائرڈ ہوں گے۔ یونس ڈھاگہ 22مارچ کو بطور سیکرٹری خزانہ چارج

 سنبھالیں گے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :