qفیصل آباد‘ڈکیتی ، چوری و راہزنی وارداتوں کا سلسلہ جاری

50سے زائدوارداتوں میں ڈاکوئوں نے لاکھوں کی نقدی، قیمتی موبائل فونز، طلائی زیورات و قیمتی سامان لوٹ لیا

بدھ 20 مارچ 2019 19:51

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) شہر اور گردونواح میںڈکیتی ، چوری و راہزنی وارداتوں کا سلسلہ جاری ،50سے زائدوارداتوں میں ڈاکوئوں کے گروہوں نے اسلحہ کے زور پر ہراساں کرتے ہوئے سر راہ لاکھوں کی نقدی، قیمتی موبائل فونز، طلائی زیورات و قیمتی سامان لوٹ لیا۔ چوروں کے گروہوں نے بھی ات مچائے رکھی، گاڑیاں، مویشی، طلائی زیورات، لاکھوں مالیت کا سامان بھی چرالیا، آن لائن کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ میں بھی کار سوار مسلح افراد یو ای ٹی یونیورسٹی کے قریب علی سے 25ہزار کی نقدی و موبائل چھین کر لے گئے۔

تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ میں دوسری واردات کے دوران کار سوار ڈاکوئوں کے گروہ لاٹھیاں والا سے جڑانوالہ بائی پاس پر عابد سے 6ہزار کی نقدی، 2موبائل فونز، آئی ڈی کارڈ چھین کر لے گئے۔

(جاری ہے)

تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ ڈیک پل کے قریب عباس کا کیری ڈبہ روک کر 3موبائل فونز، سونے کی انگوٹھی اور نقدی چھین لی گئی۔ تھانہ سمن آباد کے علاقہ جوالا نگر گلی نمبر 1میں عمر دراز سے 10ہزار کی نقدی و موبائل فون چھین لیا گیاتھانہ سمن آباد کے علاقہ عبداللہ پل کے قریب ناکہ لگائے ڈاکوئوں نے زبیر سے 32ہزار روپے و موبائل فون لوٹ لیا۔

تھانہ بلوچنی کے علاقہ میں اٹک پمپ کے قریب اویس سے کار سوار ڈاکوئوں نے 32ہزار کی نقدی، موبائل فون و ضروری کاغذات چھین لیے، تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ سرفراز کالونی میں سجاد سے طلائی زیورات، نقدی چھین لیے گئے۔ تھانہ سمن آباد کے علاقہ نثار کالونی میں اشرف سے اسلحہ کے زور پر 60ہزار کی نقدی لوٹ لی گئی، تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ 16ج ب میں عمر حیات کے گھر کی دیواریں پھلانگ کر واردات کی نیت سے گھسنے والے ڈاکوئوں نے مزاحمت پر اہلکانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا، تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ ماڈل سٹی میں احتشام سے 30ہزار کی نقدی و موبائل فون چھین لیا گیا، تھانہ غلام آباد کے علاقہ میں مکی مسجد کے قریب عارف سے موبائل فون چھین لیا گیا، تھانہ سمن آباد کے علاقہ گلشن رفیق میں مزمل سے 4ہزار روپے و موبائل فون چھین لیا گیا ، تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ حاجی آباد میں علی رضا کی بہن سے پرس چھین لیا گیا ، تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ خیابان گارڈن میں ارسلان سے موبائل فون چھین لیا گیا، تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ سعید کالونی نمبر 2میں وحید سے 125،مسلح افراد 14ہزار کی نقدی و ضروری کاغذات چھین کر لے گئے۔

تھانہ صدر کے علاقہ میں ٹول ٹیکس کے قریب اویس سے دوکان میں داخل ہونے والے مسلح افراد نقدی چھین کر لے گئے۔ تھانہ سمن آباد کے علاقہ نگینہ سوئٹس کے قریب غلام محی الدین کی موٹرسائیکل ایف ڈی وی 7279 ماڈل 2014 نامعلوم چور لے گئے۔ تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 229ر ب مکوآنہ میں شاہ محمد کی موٹرسائیکل 7464 ایف ڈی این ماڈل 2016چور لے اڑے، تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ پرتاب نگر گلی نمبر 5میں ریاض کی موٹرسائیکل نمبری 8447ایف ڈی این ماڈل 2013نامعلوم چور لے گئے، تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ شبنم سینما کے قریب تنویر کا موٹرسائیکل 5443سپر ایشیاء ماڈل 2007چور لے گئے، تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ ہریاں والا چوک میں نادر خاں سے موٹرسائیکل نمبری 2983ایف ڈی وی ماڈل 2012چور لے اڑے،تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ فوارہ چوک میں شاہد کی موٹرسائیکل 3227ایف ڈی زیڈ ماڈل 2002بھی چور لے اڑے، تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ 250ر ب میں عامر کے ڈیرے سے 2کٹے چوری ہو گئے،تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ ایڈن مارکی میں قیصر علی کی موٹرسائیکل ایف ڈی کیو 7597ون ٹو فائیو ماڈل 2018چوری ہو گئی،تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ میں طاہر کے ڈیرے سے مویشی چور لے اڑے، تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ حمید پیلس چوک کے قریب جنید احمد کی کار روک کر ڈاکو اڑھائی لاکھ کی نقدی،طلائی زیورات چھین کر لے گئے، تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ نور فاطمہ چوک میں محمد ارشد کی نقدی، جنریٹر و دیگر سامان مسجد سے چرا لیا گیا ، تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ اسلامیہ پارک میں واصف علی کی موٹرسائیکل ایف ڈی کے 2693ماڈل 2018 چوری ہو گئی، تھانہ سمن آباد میں نثار کالونی سے علی رضا سے 2لاکھ 30ہزار کی نقدی سر راہ چھین لی گئی، تھانہ نشاط آباد کے علاقہ میں عید گاہ روڈ پر اسلم سے نقدی چھین لی گئی، تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ میں مشرف علی سے دربار معراج دین سرگودھا روڈ سے اسلحہ کے زور پر ہراساں کرتے ہوئے ٹیوٹا کرولا کار مالیت 18لاکھ چھین لی گئی تھانہ صدر کے علاقہ سلامت علی کے گھر سے ساڑھی3لاکھ مالیت کے مویشی چور لے گئے، تھانہ صدر کے علاقہ میں 225ر ب سے احمد اسد کی موٹرسائیکل ایف ڈی وائی 9111چور لے اڑے، تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ 63ج ب میں عبدالستار کا کماد چور لے گئے، تھانہ کوتوالی کے علاقہ پولیس لائن میں ندیم اکرم کی موٹرسائیکل چور لے گئے، تھانہ ریل بازار کے علاقہ رانا کلاتھ مارکیٹ میں بلال کی موٹرسائیکل ایف ڈی کے 8596چور لے اڑے۔