ّمعروف سائنسدان ڈاکٹر شوکت پرویز کا انصاف کے حصول کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

بدھ 20 مارچ 2019 19:51

zاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) معروف سائنسدان ڈاکٹر شوکت پرویز کا انصاف کے حصول کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روزچوہدری امجدعلی ایڈوکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں فیڈریشن آف پاکستان کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیارکیاگیاہے کہ چیئرمین پاکستان کونسل آف سائینٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کی تعیناتی کاعمل جاری ہے،انٹرویو کے لیے شارٹ لسٹ نہیں کیا گیا،استدعاہے کہ درخواست گزار کا نام شامل شارٹ لسٹ میں شامل کرنے کی ہدایت کی جائے،چیئرمین شپ کی پوسٹ کے لیے انٹرویو کے لیے کال لیٹر جاری کرنے کی ہدایت کی جائے ،درخواست گزار کا نام شامل کیے بغیر تعیناتی کا عمل روکنے کی ہدایت کی جائے،درخواست میں یہ بھی کہاگیاہے کہ وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے ادارے پی سی ایس آئی آر کی چیئرمین شپ کے لئے شوکت پرویز کا نام شاٹ لسٹ ہی نہیں کیا گیا،ڈاکٹر شوکت پرویز پاکستان میں پاکستان اٹامک کمشن میں 3 بار ڈائٹریکٹر، ایم ڈی اور چیرمین پی سی gایس آئی آر رہے ہیں، سپریم کورٹ نے 2010 میں ڈاکٹر شوکت پرویز کو پی سی ایس آئی آر تعینات کرنے کا حکم دیا تھا،ڈاکٹر شوکت مختلف ممالک میں اپنی صلاحیت سر انجام دیتے رہے۔

بشارت راجہ