ّ ملک پرنااہل ٹولہ کومسلط کرنے سے معیشت تباہی کے دہانے پرپہنچ گئی، ڈاکٹر مقبول احمد خان

بدھ 20 مارچ 2019 20:05

ذ* راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) مسلم لیگی راہنما و ایم ایس ایف پنجاب کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر مقبول احمد خان نے کہاہے کہ ملک پرنااہل ٹولہ کومسلط کرنے سے معیشت تباہی کے دہانے پرپہنچ گئی،قرضوں اورٹیکسوں میں اضافہ کرنے کی شرمناک تبدیلی آگئی، عوام کی رائے سے کھلواڑکرنے والے تمام بحرانوں کے ذمہ دارہیںجن لوگوں کوسیاست کے حروف ابجدکاپتہ نہیں وہ ملک کیاچلائیں گے ملک پراس لئے کٹھ پتلی لوگ مسلط کئے گئے ہیں کہ عوام کی مایوسی کی صورت میں بدنامی ان کی ہوہمارے اکابرین نے ملک کوغلام بنانے یاخوف کی سیاست کے لئے قربانیاں نہیں دی ہیں اورنہ ہی یہ ملک چندمخصوص لوگوںکی جاگیرہے بلکہ ہم سب کاملک ہے اورہم سب اس کی بھلائی کے لئے کرداراداکریں گے ملک پرکٹھ پتلی حکمرانوں کومسلط کرنے پرخاموش نہیں رہیں گے بلکہ بھرپورمزاحمت کریں گے اور آزادی کے حصول کے لئے جدوجہدجاری رکھیں گے عوام مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی رہائی کیلئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا بھرپور ساتھ دیں۔