قتل، اقدام قتل،ڈکیتی اوردہشت گردی میں سابقہ ریکارڈ یافتہ اشتہاری مجرم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے خود کو فائر مار کر ہلاک کر دیا

ملزم غلام باری نی2007ء میں اپنی بیوی ،سسراور دو سالوں کو قتل کر دیا تھا،لوٹے گئے 1430امریکن ڈالرز، 700یوروز اور5لاکھ روپے نقدبھی برآمد ہوئے ‘ایف اپی سی آئی اے عثمان اعجاز باجوہ کی میڈیا نمائندوں سے گفتگو

بدھ 20 مارچ 2019 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) ایس پی سی آئی اے عثمان اعجاز باجوہ نے بتایا ہے کہ قتل، اقدام قتل،ڈکیتی اوردہشت گردی میں سابقہ ریکارڈ یافتہ اشتہاری مجرم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے خود کو فائر مار کر ہلاک کر دیا،ملزم غلام باری نی2007ء میں اپنی بیوی ،سسراور دو سالوں کو قتل کر دیا تھا۔انہوں نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ سی آئی اے سول لائن اور سی آئی اے کینٹ کی ٹیموں نے غلام باری کو گرفتار کر نے کیلئے اس کے گھر ریڈ کیا تو اس نے پولیس پرفائرنگ کر دی جب ملزم کو بھاگنے کیلئے راستہ نہ ملا تو اس نے اپنے آپ کو فائر مار کرہلاک کر دیا۔

ملزم کے گھر کی تلاشی کے دوران کل ڈیفنس یبی میں ہونے والے رابری مرڈر کے دوران استعمال ہونے والی مختلف اشیا بھی برآمد کر لی گئیں ، اس کے علاوہ ڈکیتی مرڈر کی واردات میں لوٹے گئے 1430 امریکن ڈالرز، 700 یوروز اور5 لاکھ روپے نقدبھی برآمد ہوئے ،اس سے گمان یہ ہوتا ہے کہ شائد اس واردات میں بھی یہ ملوث ہو،حتمی بات تفتیش مکمل ہونے کے بعد بتائی جاسکے گی ۔

(جاری ہے)

ایس پی سی آئی نے بتایا کہ فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اورملزم کے فنگر پرنٹس کا موزانہ بھی پسٹل پر موجود فنگر پرنٹس سے کروایا جارہا ہے۔عثمان باجوہ نے کہا کہ ملزم کے گھر سے لوٹے گئی1430امریکن ڈالر ،700یورواور5لاکھ روپے نقدی برآمد کی گئی ہے ۔