ں*راولپنڈی ،جوڈیشل کمپلیکس میں قائم ریکارڈ روم اور جوڈیشل سہولت مرکز کا افتتاح

بدھ 20 مارچ 2019 20:45

sراولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی رانا مسعود اختر نے جوڈیشل کمپلیکس میں قائم کئے جانے والے ریکارڈ روم اور جوڈیشل سہولت مرکز کا افتتاح کر دیا ہے اس موقع پر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن راولپنڈی کے صدر ملک غلام مصطفی کندوال اور ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن راولپنڈی کے صدرسید تنویر سہیل شاہ ایڈووکیٹ بھی موجود تھے دونوں وکلا قائدین نے جوڈیشل کمپلیکس میں پرانے ریکارڈ کو محفوظ بناتے ہوئے جدید ریکارڈ روم اور سہولت سینٹر کے قیام کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :