ڈاکٹر شوکت پرویز کی تعیناتی چیلنج کر نے کی درخواست پرسیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ، سیکرٹری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سمیت فریقین کو نوٹس

جمعرات 21 مارچ 2019 13:42

ڈاکٹر شوکت پرویز کی تعیناتی چیلنج کر نے کی درخواست پرسیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر شوکت پرویز کی چیئرمین پاکستان کونسل آف سائینٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کی تعیناتی کا عمل چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت پر سیکرٹری اسٹبلشمنٹ،سیکرٹری وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

جمعرات کو کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ چیئرمین پاکستان کونسل آف سائینٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کی تعیناتی کاعمل جاری ہے۔وکیل درخواست گزار نے کہاکہ انٹرویو کیلئے شارٹ لسٹ نہیں کیا گیا۔ڈاکٹر شوکت پرویز نے کی جانب سے وکیل چوہدری امجد علی پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

وکیل چوہدری نے کہاکہ درخواست گزار کا نام شامل شارٹ لسٹ میں شامل کرنے کی ہدایت کی جائے۔

وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ چیئرمین شپ کی پوسٹ کے لیے انٹرویو کے لیے کال لیٹر جاری کرنے کی ہدایت کی جائے ۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ درخواست گزار کا نام شامل کیے بغیر تعیناتی کا عمل روکنے کی ہدایت کی جائے۔درخواست گزار کے مطابق وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے ادارے پی سی ایس آئی آر کی چیئرمین شپ کے لئے شوکت پرویز کا نام شاٹ لسٹ ہی نہیں کیا گیا۔

درخواست گزار کے مطابق ڈاکٹر شوکت پرویز پاکستان میں پاکستان اٹامک کمشن میں 3 بار ڈائٹریکٹر، ایم ڈی اور چیرمین پی سی ایس آئی آر رہے ہیں۔ درخواست گزار کے مطابق سپریم کورٹ نے 2010 میں ڈاکٹر شوکت پرویز کو پی سی ایس آئی آر تعینات کرنے کا حکم دیا تھا۔درخواست گزار کے مطابق ڈاکٹر شوکت مختلف ممالک میں اپنی صلاحیت سر انجام دیتے رہے۔