مشتعل خاتون نے اپنے خاوند کا جنسی عضو کاٹ دیا

مشتعل خاتون نے چاقو کی مدد سے خاوند کا جنسی عضو کاٹا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 مارچ 2019 13:17

مشتعل خاتون نے اپنے خاوند کا جنسی عضو کاٹ دیا
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 مارچ 2019ء) : میاں بیوی میں جھگڑے ہونا ایک عام بات ہے لیکن کچھ شادی شدہ جوڑے ان جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر انتہائی قدم اُٹھا لیتے ہیں جس پر انہیں ساری زندگی سزا بھگتنا پڑتی ہے۔ ایسا ہی ایک کیس بھارتی کے شہر حیدرآباد میں بھی پیش آیا جہاں لڑائی جھگڑے سے تنگ مشتعل خاتون نے اپنے خاوند کا جنسی عضو ہی کاٹ ڈالا۔

یہ واقعہ ایل بی نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

ایل بی پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر مسٹر اشوک ریڈی کی رپورٹ کے مطابق 32 سالہ شخص شیر دل راجھستان کا رہائشی ہے۔ جو اکثر اوقات اپنی اہلیہ رینوکا سے لڑتا جھگڑتا تھا۔ گذشتہ رات جب وہ نشے کی حالت میں خواب خرگوش کے مزے لے رہا تھا تب ہی شیر دل کی اہلیہ رینوکا نے اپنے شوہر شیر دل کا جنسی عضو کاٹ دیا۔ رینوکا نے اپنے شوہر کا جنسی عضو چاقو کے وار کر کے کاٹا جس پر اسے طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے شیر دل کی اہلیہ رینوکا کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رینوکا سے تفتیش جاری ہے جبکہ شیر دل اسپتال میں زیر علاج ہے۔