پٹرولیم ڈویژن نے پانچ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کر لی ہے ،غلام سرور خان

جمعرات 21 مارچ 2019 14:47

پٹرولیم ڈویژن نے پانچ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کر لی ہے ،غلام سرور ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن نے 5 بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

سوئی ناردن گیس ،سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ، او جی ڈی سی ایل ،پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے بورڈ مکمل کر لئے گئے ہیں،تمام ڈائریکٹرز میرٹ پر لیے گئے ہیں،صوبائی نمائندگی کو بھی مد نظر رکھا گیا ،پاکستان کی کارپوریٹ تاریخ میں پہلی دفعہ اہل اور تعلیم یافتہ خواتین کو تمام بورڈز میں نمائندگی دی گئی ہے،رولز کے تحت ہر بورڈ میں ایک خاتون موجود ہے۔

پی ٹی آئی حکومت نے 5 بورڈز میں صوبوں اور خواتین کو نمائندگی دے کر تاریخ رقم کی ہے۔تمام ڈائریکٹرز غیر سیاسی بنیادوں پر رکھے گئے ہیں،اس کے علاوہ پی ایس او کا بورڈ پہلے ہی مکمل کرلیا گیا تھا۔