اعجاز درانی کی پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی مذمت

اس طرح کے ہتھکنڈوں سے پیپلز پارٹی اور مضبوط ہو گی،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 21 مارچ 2019 15:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز درانی نے پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے پیپلز پارٹی اور مضبوط ہو گی۔ جمعرات کو پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رو ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ۔

اعجاز درانی نے کہاکہ پہلے زیادہ لوگ گرفتار کیے گئے بعد میں کچھ لوگ رہا کیے گئے۔ اعجاز درانی نے کہا کہ ہم عدالت آئے ہیں یہاں ہمارے لوگ پیش ہوئے ہیں ۔اعجاز درانی نے کہاکہ ہمارا احتجاج پر امن تھا اپنی قیادت کیلئے تھا۔ اعجاز درانی نے کہاکہ ہم آئے تھے پر امن لیکن زبردستی ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔اعجاز درانی نے کہاکہ اگر پی ٹی آئی والے بیٹھ جاتے ہیں اور احتجاج کر سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں۔

(جاری ہے)

اعجاز درانی نے کہاکہ ہم تو آدھے گھنٹے کیلئے گئے تھے ،اپنے قائد کا استقبال کرنے۔اعجاز درانی نے کہاکہ اگر حکومت یہ سمجھتی ہے کہ ہم ڈر جائیں گے تو یہ ان کی بھول ہے ۔ اعجاز درانی نے کہاکہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے پیپلز پارٹی اور مضبوط ہو گی۔ صدر پیپلز پارٹی کے پی کے ہمایوں خان نے کہاکہ گزشتہ روزہمارے کافی ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا۔ہمایوں خان نے کہاکہ ابھی تک کچھ ساتھیوں کا پتہ نہیں چل سکا کہ وہ کہاں ہیں۔ہمایوں خان نے کہاکہ ہم۔مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے لوگوں کو برآمد کیا جائے ۔ ہمایوں خان نے کہاکہ آپ نے دیکھا ہمارے ساتھیوں کو پیش کیا گیا ۔ہمایوں خان نے کہاکہ ہمارے ساتھیوں کے حوصلے بلند ہیں ۔