وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا ورلڈ واٹر ڈے کے موقع پر پیغام

جمعرات 21 مارچ 2019 21:06

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا ورلڈ واٹر ڈے کے موقع پر پیغام
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے ورلڈ واٹر ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پانی کے کم ہوتے ذخائر کو محفوظ بنانا قومی ذمہ داری ہے ۔ پانی بچانا ہر شہری کا قومی اور مذہبی فریضہ ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت آنے والی نسلوں کیلئے نئے آبی ذخائر بنانے کیلئے پرعزم ہے ۔ حکومت پانی کو بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔

پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پانی اللہ تعالیٰ کی انمول نعمت ہے اور پانی کے بغیر زندگی کا تصور بھی محال ہے۔ پانی نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں ، پودوں ، فصلوں اور زمینوں کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان زرعی، معدنی اور شاندار قدرتی خزانوں کے ساتھ بہترین آبی وسائل سے مالا مال ہے۔ آبی وسائل کو بروئے کار لاکر وطن عزیز کو دنیا کا خوشحال ترین اور ترقی یافتہ ملک بنایا جا سکتا ہے۔واٹر ڈے کو منانے کا مقصد عوام میں پانی کی اہمیت و ضرورت اور افادیت کے بارے میں شعور کو عام کرنا ہے۔