آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

نیشنل ایکشن پلان سے متعلق پارلیمانی رہنمائو ں کے اجلاس کے حوالے سے بھی مشاورت

جمعرات 21 مارچ 2019 21:23

آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر گزشتہ رات ہوئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان سے متعلق حکومت کی جانب سے بلائے گئے پارلیمانی رہنمائو ں کے اجلاس کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔

مولانا فضل الرحمان کی جانب سے گذشتہ روز پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کی گئی۔اس موقع پر مولانافضل الرحمان نے کہا نیب کی کارروائیاں احتساب نہیں بلکہ سیاسی انتقام کے لئے ہورہی ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں رہنمائوں نے حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔آصف زرداری نے کہا حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔

حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا حکمرانوں میں گلی اور محلہ چلانے کی اہلیت نہیں وہ ملک کیسے چلاسکتے ہیں مولانا فضل الرحمان نے نیشنل ایکشن پلان سے متعلق حکومتی اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے سے بھی آصف زرداری کو آگاہ کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاحکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں سنجیدہ نہیں۔