گولن کی پہاڑیوں پراسرائیل کا قبضہ تسلیم کرنے کا وقت آگیا ہے، امریکی صدر

اسرائیل نے 1967 میں شام کے علاقے ’گولن ہائیٹس‘ پر قبضہ کیا تھا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 21 مارچ 2019 23:58

گولن کی پہاڑیوں پراسرائیل کا قبضہ تسلیم کرنے کا وقت آگیا ہے، امریکی ..
واشنگٹن(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کے زیرِ قبضہ شامی علاقے گولن ہائٹس پر اسرائیل کا قانونی قبضہ تسلیم کر لیا جائے۔ امریکی صدر نے اسی حوالے سے اپنے ٹویٹر پیغام میں بھی لکھا ہے کہ 52 سال بعد اب وقت آ گیا ہے کہ گولن کی پہاڑیوں پر اسرائیل کے قبضے کو مان لیا جائے کیونکہ وہ پہاڑیاں اسرائیل کے لیے حفاظتی اور دفاعی اعتبار سے بہت زیادہ اہم ہیں۔

 
 یاد رہے کہ گولن کی گولن ہائٹس شام کا علاقہ تھیں جن پر اسرائیل نے 1967میں قبضہ کر لیا تھا اور آج تک وہ قبضہ قائم ہے۔ اس حوالے سے شام کئی بار اپنے علاقے کو واپس حاصل کرنے کے لیے مطالبہ کر چکا ہے لیکن شام کی آواز کو ہمیشہ دبایا گیا اور اسے اسکا حق کبھی نہ دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اب امریکی صدر نے شامی علاقے کو قانونی طور پر اسرائیل کے قبضے میں دے دینے کی باقاعدہ مہم شروع کر دی ہے۔ جمعرات کے روز وائٹ ہاؤس کے باہر امریکی صدر نے صحافیوں سے بات چیت کی اور تبھی اس خیال کا اظہار کیا جس پر شامی عوام نے احتجاج کیا ہے کہ اسرائیل ان کی زمین پر قبضہ کیے ہوئے ہے اور اب امریکہ غیر قانونی قبضے کو قانونی بنانے کے لیے مہم چلا رہا ہے۔