جمائما گولڈ اسمتھ نے آئرش آسٹریلوی کروڑ پتی سے شادی کرلی

جمائما کے بھائی بین گولڈ اسمتھ نے جوڑے کی شادی کی تصدیق کردی

پیر 14 ستمبر 2026 22:13

جمائما گولڈ اسمتھ نے آئرش آسٹریلوی کروڑ پتی سے شادی کرلی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2026ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے آئرش آسٹریلوی کروڑ پتی مالیاتی ماہر کیمرون او ریلی سے شادی کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 52 سالہ ایوارڈ یافتہ فلم ساز اور 62 سالہ کاروباری شخصیت کی ملاقات فلموں اور دستاویزی فلموں پر کام کے دوران ہوئی۔

(جاری ہے)

جمائما کے بھائی بین گولڈ اسمتھ نے جوڑے کی شادی کی تصدیق کی جبکہ ان کی اہلیہ جمائما جونز نے انسٹاگرام پر اس موقع کی ایک تصویر بھی شیئر کی ۔جمائما جونز نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ میں اپنے پسندیدہ ساتھی کے ساتھ جمائما اور کیمرون کی شادی کی خوشی منا رہی ہوں، آج کا دن کتنا خوش گوار ہے۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جمائما جونز اور بین گولڈ اسمتھ ایک شاندار پتھریلی عمارت کے احاطے میں موجود ہیں، ان کی ایک جانب کنول کا تالاب ہے۔انہوں نے نوبیاہتا جوڑے کی تصویر شیئر نہیں کی، تاہم کیپشن سے واضح ہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ کا خاندان ان کی شادی کا جشن منا رہا ہے، جبکہ صارفین اس نوبیاہتا جوڑے کو مبارک باد دے رہے ہیں۔