نوازشریف کی طبیعت ٹھیک ،پھر بھی ہسپتال جانا چاہیں تو پہلے دن سے پیشکش موجود ہے‘شہباز گل

تمام ضروری طبی ٹیسٹ لئے جا رہے ہیں ، یوم پاکستان پر اپنی سیاست سے لوگوں گمراہ نہ کیا جائے ‘ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب

جمعہ 22 مارچ 2019 18:57

نوازشریف کی طبیعت ٹھیک ،پھر بھی ہسپتال جانا چاہیں تو پہلے دن سے پیشکش ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز اور جیل حکام کے مطابق نوازشریف کی طبیعت ٹھیک ہے ،ان کے تمام ضروری طبی ٹیسٹ لیے جارہے ہیں اگر پھر بھی ہسپتال جانا چاہیں تو پہلے دن سے پیشکش موجود ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹرز اور جیل حکام کے مطابق نوازشریف کی طبیعت ٹھیک ہے ۔یوم پاکستان پر اپنی سیاست سے لوگوں گمراہ نہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جیل کے باہر احتجاج میں حسن اور حسین نواز نہیں آئیں گے ۔