بھارت کو کھیلوں میں سیاست نہیں لانی چاہے، بھارت کیساتھ کرکٹ معاملات پر اپنی عزت ہر صورت مقدم رکھیں گے ، ایم ڈی پی سی بی
بھارت سے ہر محاذ کیلئے تیار ہیں ، سری لنکا کے رواں سال دورہ پاکستان کیلئے پر امید ہیں ، پی ایس ایل کیلئے راولپنڈی سمیت دیگر سینٹرز کا جائزہ لے رہے ہیں ،ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری کیلئے جلد بازی میں کوئی فیصلے نہیں لئے جائینگے، وسیم خان کی میڈیا سے گفتگو
جمعہ 22 مارچ 2019 20:21
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ کھیلوں میں سیاست نہیں آنی چاہیے ، بھارت نے پی ایس ایل کو بلیک آوٹ کیا ، ہم ہر کام پاکستان کے مفاد میں کرینگے ۔
انہوں نے کہاکہ قومی وویمن ٹیم کا بیٹنگ کوچ تعینات کیا جائیگا ، بیٹنگ کوچ غیر ملکی نہیں بلکہ مقامی ہوگا ۔ ایک سوال کے جواب میں وسیم خان نے کہاکہ ساری دنیا نے پاکستان میں پی ایس ایل کے دوران سیکیورٹی انتظامات دیکھ لئے ہیں اور ہر ایک نے پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات اور سہولیات کو سراہا ہے جبکہ سری لنکا کرکٹ ٹیم کو پاکستان لانے کیلئے کوشاں ہیں، رواں سال سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد کیلئے پر امید ہیں ۔وسیم خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں کوچز اور سلیکٹرز کی شمولیت کے معاملے کا جائزہ لینگے ، انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہماری اولین ترجیح ہے ، ماضی کی بجائے ہمیں مستقبل کی طرف دیکھنا ہوگا ، پی سی بی کو پروفیشنل انداز سے چلانا چاہتے ہیں ، پاکستان کرکٹ کو آگے لیکر جانا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کرکٹ میں بہتری کیلئے سخت فیصلے لینے سے اجتناب نہیں کرینگے تاہم جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں لیا جائیگا ، ڈومیسٹک کرکٹ کا پورا انفراسٹکچر تبدیل کرینگے اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں پچز کے معیار کو بہتر بناینگیمزید کھیلوں کی خبریں
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.